راجدھانی میں ہڈی توڑ بخار چکن گنیا کا عتاب بدستور جاری ہے اس سےمتاثر مریضوں کی تعداد 10 ہزار کو پار کرگئی ہے۔ میونسپل کارپوریشنوں کی طرف سے آج جاری
اعدادوشمار کے مطابق چکن گنیا کے
10210 کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 8149 میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران چکن گنیا کے 724 مریضوں کا پتہ چلا ہے۔